Loading
حکومت پنجاب نے غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں، رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے۔ اس کے علاوہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی، سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی، مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔ وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے کہا کہ سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل