Loading
امریکی ریاست انڈیانا میں لے پالک بچہ گھر چھوڑ کر جانے کی ضد کر رہا تھا جسے روکنے کے لیے 154 کلو وزنی رضاعی ماں اس پر بیٹھ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رضاعی ماں جینیفر لی ولسن نے بتایا کہ جب بچہ درد سے کراہ رہا تھا تو میں سمجھی شاید یہ ڈراما کر رہا ہے۔ 48 سالہ ماں نے مزید بتایا کہ میں کچھ اور دیر تک اس پر چڑھ کر بیٹھی رہی اور بچہ ہلاک ہوگیا جس کا مجھے اندازہ ہی نہیں ہوسکا۔ یہ واقعہ اپریل 2023 کا ہے پولیس نے بچے کو اسپتال منتقل کیا۔ اس کی گردن اور سینے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وزن کے باعث 10 سالہ بچے کے جگر اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا جو اس کی موت کا سبب بنے۔ جینیفر نے عدالت میں بیان دیا کہ 10 سالہ ڈکوٹا گھر سے بھاگ گیا تھا اور پڑوسیوں کے گھر سے ملا تھا۔ ماں نے بتایا کہ میں نے صرف ڈرانے دھمکانے کے لیے ایسا کیا اور اس کی موت صرف ایک حادثہ تھی۔ عدالت نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ماں کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل