Wednesday, March 12, 2025
 

خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم

 



پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اسے کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جوکہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمیں کچھ وقت دیں رپورٹ جمع کریں گے، ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری ہے۔ نیب پراسیکوٹر سرتاج خان نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، رپورٹ آجائے تو جمع کرائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور وزارت داخلہ اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل