Loading
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے، بہت سارے بچوں اور خواتین کو دہشت گردوں نے ڈھال بنایا ہوا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کا مین ہینڈلر افغانستان میں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سخت ترین ایکشن لیا جائے، بلوچستان کا زیادہ تر ایریا بی کیٹیگری ہے جس میں لیویز ہے، لیویز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں، ان کا بجٹ بھی کم ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل