Loading
امریکا کی ریاست ٹینیسی میں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی جو سیدھی بستر پر سوئے مالک کو لگ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے وقت امریکی شہری اپنی پارٹنر کے ساتھ سویا ہوا تھا اور قریب ہی پستول پڑی ہوئی تھی۔ پالتو کتا پستول سے کھیلنے لگا اور اس دوران کتے کا پاؤں ٹریگر میں پھنس گیا جسے وہ نکالنے کی کوشش کرنے لگا اور اس دوران گولی چل گئی۔ گولی بستر پر اپنی پارٹنر کے ساتھ سوئے ہوئے مالک کی ران میں لگ گئی اور خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔ پارٹنر نے زخمی حالت میں اسپتال کیا۔ دوران کتے کے مالک نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل