Thursday, March 13, 2025
 

مودی کا بھارت خواتین کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا ؛برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

 



بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود شخص نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس قبل کرناٹک میں بھی اسرائیلی سیاح سمیت 2 خواتین سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعے میں ایک شخص کو قتل بھی کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل