Saturday, March 15, 2025
 

ووٹ دینے پر ارکان پارلیمنٹ کو مہنگے تحفے؛ جاپانی وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگ لی

 



جاپان کے وزیراعظم شِیگرو ایشیبا نے ارکان پارلیمان میں مہنگے تحفے تقسیم کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں وزیراعظم منتخب ہونے والے شیگرو ایشیبا سے اپوزیشن نے تحائف کی تقسیم پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم شیگرو ایشیبا نے کہا کہ یہ تحفے ذاتی حیثیت میں دیئے تھے اور اس میں کوئی سیاسی مقصد پوشیشہ نہیں تھا۔ جاپانی وزیعراعظم نے مزید کہا کہ گو کہ میرا یہ عمل غیر قانونی نہیں تھا لیکن یہ لوگوں میں بے اعتمادی اور غصہ کا باعث بنا، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے پر وزیراعظم ایشیبا کو آئندہ سال کا بجٹ پارلیمنٹ منظور کرانے کے لیے مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ یاد درہے کہ وزیراعظم  نے 3 مارچ کو انتخابات میں فتح کے بعد 15 ارکان پارلیمنٹ کو "تشکر" کے طور پر 1 لاکھ ین (673 امریکی ڈالر) کے تحفے دیے تھے۔ جس کے بعد ایک سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایشیبا کی حکومت کی حمایت کی شرح 36 فیصد تک گر گئی جو فروری میں 44 فیصد تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل