Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا۔ یہ بات انھوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کہی۔ گرین لینڈ کے ممکنہ الحاق کے منصوبوں کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔ مارک روٹے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب ایک ایسا شخص موجود ہے جو امریکا کو گرین لینڈ کے ساتھ الحاق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ہمیں بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھی اس کی (گرین لینڈ) کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی صدر ٹرمپ کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ اگر گرین لینڈ پر بات ہو گی تو میں اس بحث کو چھوڑ دوں گا کیونکہ میں نیٹو کو اس میں نہیں دھکیلنا چاہوں گا۔ نیٹو سربراہ مارک روٹے نے امریکی صدر کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ یورپ دفاع پر آٹھ سو ارب ڈالر خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ روس اور چین نیٹو سے زیاد ہتھیار بنا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل