Saturday, March 15, 2025
 

فرانس کا معروف ایفل ٹاور حجاب اور برقع میں؛ حقیقت کیا ہے ؟

 



فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ایفل ٹاور کو ایک ویڈیو میں حجاب اور برقع نما اوور کوٹ پہنے دیکھایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں اسکارف پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھانا ہے۔ یہ ویڈیو ڈچ ماڈیسٹ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ (Merrachi) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ جس نے سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ ایفل ٹاور نے حجاب پہن لیا، لگتا ہے کہ یہ بھی ماڈیسٹ فیشن کمیونٹی میں شامل ہو گیا۔ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ کا کہنا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد اسکارف پہننے کی آزادی کو فروغ دینا تھا۔ تاہم یہ اشتہاری مہم فرانسیسی قانون ساز ارکان اور سیاستدانوں کو پسند بالکل پسند نہیں آئی کیوں کہ انھی لوگوں نے فرانس میں حجاب اور برقع پر پابندی لگوائی ہے۔ کچھ سیاست دانوں نے فرانس میں میراچی کے تمام اسٹورز اور ویب سائٹس بند کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر حامیوں کی تعداد بھی کم نہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ مہم فرانس میں مسلم خواتین کے لباس سے متعلق سخت پالیسیوں کو نرم کرنے کی راہ ہموار کرانے میں مددگار ثابت ہوگی۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل