Saturday, March 15, 2025
 

دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی، وزیراعظم

 



وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی جہاں مارڈرن سائنسنز کی تعلیم دی جائے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز  کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کا موقع ہے کہ یہاں پر 100 ایکٹر کا رقبہ  دانش یونی ورسٹی کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دانش گاہ یا یہ یونی ورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی، بہترین تعلیم اور اساتذہ کے حوالے سے ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اور اس دانش گاہ کا مرکزی  نکتہ اپلائڈ سائنسنز ہوگا، پورے پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درسگاہیں ہیں لیکن  ری سرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جو مارڈرن سائنسز ہیں، ان کی ایپلی کیشنز کے حوالے سے، میرے خیال میں پاکستان میں کوئی ایسی درسگاہ نہیں جس کو ہم دنیا کی کسی اور یونی ورسٹی کے مقابلے میں ہم پلہ قرار دے سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ یونی ورسٹی دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں چاہے آپ اسٹینفورڈ سمجھ لیں، برکلن، کولمبیا یا ایم آر ٹی سمجھ لیں، یعنی یہ دنیا کی ممتاز یونی ورسٹیز سے کم درجے کی نہیں ہوگی اور اگلے سال 14 اگست 2026 کو اس کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ پر دنیا کے ممتاز ترین لوگ بیٹھے ہیں، دنیا بھر میں آپ کے لوگ موجود ہیں، یہاں کام کرنے کے حوالے سے ہم آپ سے تعاون لیں گے، پنجاب میں ہم نے پنجاب کنڈی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے لیے قانون بنایا تھا کہ ایک فاؤنڈیشن اور گورننگ باڈی ہوگی جو اس کو چلائے گی اور حکومت پنجاب کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل