Wednesday, March 19, 2025
 

ٹام کروز ان دنوں کونسی مشہور اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

 



ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز ان دنوں ایک ساتھی اداکارہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں لندن میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد مشن امپاسیبل اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ ان دونوں ہالی ووڈ اسٹارز کو گزشتہ چند مہینوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، حال ہی میں ان کی لندن ہیلی پورٹ پر آتے ہوئے تصاویر کھینچی گئیں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاوہر پر مداح یہ قیاس کرنے لگے ہیں کہ کیا ان کا رشتہ ’محض دوستی‘ سے بڑھ کر ہے اور ٹام کروز اینا ڈی آرمس کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔  یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں کو ہیلی پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔ پیپلز میگزین کے مطابق جمعرات کی رات ٹام کروز اور آرمس کو بھی وہاں دیکھا گیا تھا۔ اس سے قبل 13 فروری کو ٹام کو لندن میں نائٹ آؤٹ کے دوران آرمس کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ پاپرازی کی طرف سے کھینچی گئی تصاویر میں اداکارہ کو ایک ریسٹورنٹ سے ٹیک آؤٹ کے دو بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جب یہ دونوں ٹیکسی میں جانے سے پہلے باہر کھڑے مداحوں سے مل رہے تھے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔ یاد رہے کہ ٹام کروز جلد مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ میں نظر آئیں گے جو 23 مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دی فائنل ریکوننگ 2023 کی فلم ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کا سیکوئل ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل