Wednesday, March 19, 2025
 

جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

 



جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔ جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وہ پھر سے جے یو آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل