Saturday, July 27, 2024
 

پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

 



پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات دو ماہ کی بجائے ایک ماہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ممریز خان خلیل نے بتایا کہ جولائی کے مہینے کی چھٹیاں ختم کردی ہیں، زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیرالتوا سول کیسز کو نمٹانے کے لئے جولائی میں خصوصی بنچز قائم کئے جائیں گے جو زیرالتوا سول مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے۔

ممریز خان خلیل نے بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز کا مؤقف ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہیں، پشاور ہائیکورٹ اور سینئر وکلاء کی مشاورت سے جولائی میں سول مقدمات کے لئے خصوصی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا، ہائیکورٹ کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سائلین اپنے کیسز کے بارے میں معلومات ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل