Loading
بھارتی جے پور میں ایک میت کے شرکاء پر شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔ پنڈت بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جے پور کے ایک نواحی علاقے کے شمشان گھاٹ میں پیش آیا۔ جہاں اُس وقت درجنوں افراد موجود تھے۔ ہندو رسم و رواج کے تحت جیسے ہی چِتا کو آگ لگائی گئی اس سے اُٹھنے والا دھواں ایک چھتے تک پہنچ گیا۔ چھتے سے شہید مکھیاں نکلنا شروع ہوئیں جنھوں نے میت اور اس کے موجود افراد پر حملہ کردیا۔ مکھیوں نے ڈنک مار مار کر لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ شہد کی مکھیوں کے حملے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی افراد نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل