Loading
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام مسائل اٹھائے مگر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر کوئی لب کشائی نہیں کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں اور میرے لوگ دہشتگرد نہیں ہیں، مجھے کرسی کی پروا نہیں سچی کھری بات کروں گا۔ وزیر اعلی کے پی کے نے تمام ایشوز اٹھائے مگر پی ٹی آئی بائیکاٹ پر کوئی بات نہیں کی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی ،اے این پی کے ایمل ولی خان،انوار الحق کاکڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے تجاویز کمیٹی کی سامنے رکھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل