Wednesday, March 19, 2025
 

ملک کی صورتحال تشویشناک ہے، گریٹر ڈائیلاگ شروع کیا جائے، جماعت اسلامی

 



جماعت اسلامی نے ملک کی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے گیرٹر ڈائیلاگ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے پیغام میں حافظ نعیم نے کہا کہ گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کر کے آزاد و خود مختار اور جامع پالیسی ترتیب دی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 14اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کے تما م اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس ہوگی، جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی اعتماد سازی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، قومی انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، فارم47کے بجائے فارم 45کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل