Loading
بالی ووڈ کے ایک حسین جوڑی جن کے درمیان کیمسٹری بھی کافی ملتی تھے اور مداح بھی دونوں کی شادی کروانے پر تُلے ہوئے تھے۔ یہ بات ہوری ہے ماضی کے رومانوی جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف کی۔ 'میں نے پیار کیوں کیا؟، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی یہ جوڑی صرف فلمی پردے پر ہی بہت جاذب نظر نہیں تھی بلکہ حقیقی زندگی میں ان درمیان کچھ چل رہا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کا یہ قریبی تعلق ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا لیکن نجانے کیوں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ نہ سکے۔ بالی ووڈ کی نگری سے واقف باخبر افراد نے بتایا کہ اس رشتے کے بریک اپ کی وجہ کترینہ کیف نہیں بلکہ سلمان خان تھے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے ان مخبروں کا کہنا تھا کہ سلمان خان مسلسل بریک اپ کے بعد کسی خوف کا شکار نظر آتے تھے۔ ان کی حد سے زیادہ احتیاط نے رشتے میں دراڑیں ڈالیں۔ سلمان خان کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے تھے اور اسی تذبذب کے دوران کترینہ کیف آہستہ آہستہ دور ہوتی گئیں۔ بالآخر اس جوڑی کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔ کترینہ کیف اب وکی کوشل کی جیون ساتھی ہیں اور سلمان خان اب بھی فلم انڈسٹری کے صرف ’بھائی جان‘ ہیں۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے کبھی ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلق کا اعتراف نہیں کیا تاہم انھیں ہر جگہ ایک ساتھ دیکھا جاتا اور دونوں کے درمیان قربت کے گواہ ان کے کولیگز بھی تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل