Loading
کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 3 الحمید اسکول کے قریب نالے سے نامعلوم شخص کی دو دن پرانی لاش ملی جو نالے میں پانی سے ساتھ جمع ہونے والے کچرے میں پھنسی ہوئی دکھائی دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم، خواجہ اجمیر نگری واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل