Wednesday, March 19, 2025
 

کراچی میں  گرمی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت کہاں تک جائے گا؟

 



شہر قائد میں صبح سے شام تک شدید گرمی ہونا شروع ہو گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے درجہ حرارت سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔  اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 جب کہ کم سے کم19ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 35.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔ کراچی میں آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور شمال مغربی ہوائیں چلیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل