Wednesday, March 19, 2025
 

جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد

 



دہشت گردی سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں، جس میں 3 بوگیوں سے 4 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جب کہ  مزید کو بھی ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے پہنچائی جانے والی بوگیوں کو ریلوے لوکو شیڈ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کی مرمت کی جائے گی۔ ٹرین کی مرمت تاحال نامکمل، کل روانہ نہیں ہوگی دوسری جانب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی۔  جعفر ایکسپریس کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا جب کہ صفائی کے امور بھی ابھی باقی ہیں۔ ریلوے کنٹرول کے مطابق مرمت اور صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرین کی روانگی ممکن ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل