Wednesday, March 19, 2025
 

محکمہ محنت خیبر پختونخوا کا انقلابی اقدام، ای مزدور کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ  

 



خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ای مزدور کارڈ کے اجرا کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مزدور طبقہ اس کے فوائد سے مستفید ہوسکے۔   صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نظام میں بہتری اور شفافیت لانے کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے، ڈیجیٹائزیشن سے محکمہ محنت میں شفافیت آئے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل