Wednesday, March 19, 2025
 

چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان؛ بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں

 



آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔ پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا تھا۔ مزید پڑھیں:  ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اور گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جبکہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔ مزید پڑھیں:  گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے(85 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔ مزید پڑھیں:  رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میزبانی کے باعث ہونیوالے بھاری نقصان کی وجہ سے پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی کی اور 5 اسٹار ہوٹلوں میں کھلاڑیوں کے ٹھہرنے کی سہولت ختم کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ مزید پڑھیں:  پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران صرف ایک میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جبکہ دوسرا میچ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلا گیا تھا اور راولپنڈی میں شیڈول میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل