Wednesday, March 19, 2025
 

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ  

 



مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔   عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔  ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔   ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا۔ اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل