Wednesday, March 19, 2025
 

یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

 



برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے حکام  کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پابندی کے حوالے سےمثبت پیش رفت ہوگی، جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ سی اے اے حکام   نے کہا کہ یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد امکان ہے کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری مل جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل