Loading
انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے نعیم حیدر پنجوتھا کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا اپنے وکلا نیاز اللہ نیازی اور شمسہ کیانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پانچوں مقدمات میں نعیم حیدر پنجوتھا کی عبوری ضمانت 27 اپریل تک منظور کر لی۔ مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، نعیم حیدر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5، 5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض پانچوں مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا کے خلاف تھانہ سنگجانی ، آبپارہ ، کوہسار اور سیکرٹریٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل