Wednesday, March 19, 2025
 

پاکستان میں شوال کا چاند کب  نظر آئے گا؟

 



پاکستان میں شوال المکرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے (عید الفطر) کی پیش گوئی جاری کی گئی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر پیر کے روز (31 مارچ کو) ہونے کا امکان ہے۔ شوال المکرم کے چاند کی رویت  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 29 مارچ (ہفتے کے روز) 3:58 بجے  ہوگی اور اگلے دن (30 مارچ کو) رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے کی ہوگی۔ پیش گوئی کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو انسانی آنکھ سے براہ راست دیکھاجا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 16 تا 18 گھنٹے کی عمر کا چاند صرف دوربین سے دیکھنا ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 30 مارچ کو چاند کا انسانی آنکھ سے براہ راست دیکھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی آج ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق عید کی 3 چھٹیاں ہوں گی جو 31 مارچ  بروز پیر سے شروع اور 2 اپریل بروز بدھ پر ختم ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن کا اجرا کردیا گیا ہے، تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل