Loading
اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن کی مقدار 40 ہزار 628 ریکارڈ مقدار تک پہنچ گئی ہےجس سے شہری شدید متاثر ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے خطرے میں ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہہ نے بتایا کہ پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سیکٹر جی سکس میں پولن کی مقدار 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح سیکٹر ای ایٹ میں پولن کی مقدار 10 ہزار 51 ریکارڈ ہوئی ہے اور سیکٹر ایف ٹین میں پولن کی مقدار 7 ہزار 160 تک ہوگئی ہے۔ ماہرین نے پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 45 ہزار زرات فی مکعب میٹر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وسری جانب ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل