Loading
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا بھر میں پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔ حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا میں تمام زمینی اور آبی رہائش گاہوں میں امریکی پرندوں کی آبادی میں مسلسل بڑے پیمانے پر کمی ہو رہی ہے اور 229 نسلوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں امریکا میں پرندوں کی رپورٹ 2025 جاری کی گئی اور اس کا حوالہ کینٹکی میں 90 ویں سالانہ نارتھ امریکن وائلڈ لائف اینڈ نیچرل ریسورسز کانفرنس میں دیا گیا۔ یہ رپورٹ معروف سائنس اور تحفظ کی تنظیموں نے مشترکہ تیار کی ہے جس میں تمام زمینی اور آبی رہائش گاہوں میں امریکی پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی کو ظاہر کیا گیا ہے اور 229 نسلوں کے تو فوری تحفظ کے لیے کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یہ نئی رپورٹ 2019 کے مطالعے کے پانچ سال بعد سامنے آئی ہے جس میں شمالی امریکا میں 50 سالوں میں 3 ارب پرندوں کے نقصان کو دستاویز کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل