Wednesday, March 19, 2025
 

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

 



محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29مارچ کی سہ پہر کو ہوگی اور عیدالفطر31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی پیش گوئی کردی اور محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، اس لیے 29 رمضان المبارک کی شام کو نیا چاند نظر آنے واضح امکانات ہیں۔ فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ 30مارچ کو شوال کا چاند با آسانی دیکھا جاسکےگا اور امکان ہے کہ یکم شوال 31 مارچ کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل