Loading
اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔ لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو انہوں نے جواب دیا، "اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے ساتھ بھی جوڑنے کی کوشش کی گئی۔" انہوں نے مزید کہا، "اجے کے ساتھ میرا ایک بہت خوبصورت اور منفرد تعلق تھا جو احترام، محبت اور تعریف پر مبنی تھا۔ اس افواہ سے بہت عجیب سا لگا تھا۔" ایشا دیول اور اجے دیوگن نے ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں 2005 کی فلم "کال" شامل ہے۔ان افواہوں کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہ اور اجے دیوگن اس وقت ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہے تھے۔ ایشا دیول 14 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور ان کی فلمی دنیا میں واپسی کے اعلان کے بعد ان کے مداح انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل