Wednesday, March 19, 2025
 

جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج

 



بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی، ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو ٹریک اڑا کر دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا۔ گزشتہ روز جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیوں کو مچھ سے کوئٹہ پہنچایا گیا ہے جن کے ڈبوں سے تین دستی بم برآمد ہوئے اور ان میں سے ایک کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل