Wednesday, March 19, 2025
 

اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے، تفصیل سامنے آگئی

 



وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں پچھلے پانچ سال کے دوران ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔  وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں گزشتہ پانچ سالوں کے کل اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا، پانچ سال میں دارالحکومت میں احتجاج سے نمٹنے پر سرکار کے کل ایک ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔  وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر بتایا کہ سال 21-2020 میں سرکار کے احتجاج سے نمٹنے پر کل 9 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، سال 22-2021 میں دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے پر 27 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔ سال 23-2022 میں احتجاج سے نمٹنے کے لئے کل 72 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ 24-2023 میں دارالحکومت میں احتجاج سے نمٹنے پر کل 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ پانچ سالوں میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے سرکار کو ایک ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرنا پڑے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل