Wednesday, March 19, 2025
 

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری

 



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ہونے والے نغمے کے ٹیزر میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ نغمہ یوم پاکستان پر ریلیف کیا جائے گا۔ یہ نغمہ پاکستانیوں کے جوش، ولولے اور یکجہتی کی عکاسی کرے گا جس کو ’’ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔ نئے ملی نغمے کے ذریعے ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان کا پیغام دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کو بھی نغے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل