Wednesday, March 19, 2025
 

راولپنڈی میں 16 سالہ لڑکے کو شناخت کے بعد گولیاں مار دی گئیں

 



راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں نامعلوم افراد نے شناخت کر کے 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال میں 16 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جس پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زخمی ہونے والے لڑکے کا نام شاہان ہے جسے 4 افراد نے روکا اور نام پوچھ کر شناخت کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کیا پھر ٹانگ پر گولیاں ماریں۔ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کے بجائے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ میں واردات کے دوران ڈکیتی مزاحمت کا عنصر نہیں پایا گیا جبکہ زخمی نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل