Loading
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اچانک کاروبار کا مثبت رجحان اور تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا ہے۔ آج کاروباری روز کے آغاز ہی سے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 959 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل