Sunday, March 23, 2025
 

پی ایس ایل 10، پشاور اسٹیڈیم میں زلمی اور گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا

 



پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2025 کا نمائشی میچ پشاور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈییٹرز اور پشاور زلمی پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیڈرز کے درمیان نمائشی میچ 8 اپریل کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹ کر کے زلمی فینز کو میچ کے حوالے سے خوشخبری سنائی  اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ نمائشی میچ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے ائندہ ایڈیشن کے میچ کے لیے راہ ہموا ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل