Loading
ہارورڈ اور ویانا یونیورسٹیوں کے ماہرین نے مشترکہ دو سالہ تحقیق کے بعد یہ دلچسپ انکشاف کر دیا کہ جس زبان سے تمام ہند یورپی زبانیں بشمول اردو، پنجابی، سندھی اور بلوچی پھوٹیں، اسے بولنے والے 6500 تا 5500 سال قبل روس کے علاقے، زیریں وولگا میں بستے تھے۔ یہ دریائے وولگا کے نشیبی علاقے کو کہتے ہیں، ماہرین نے علاقے کے لسانی ، تہذیبی، ثقافتی اور ادبی آثارپر تحقیق کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا۔ یاد رہے، ’’ہند یورپی‘‘ زبانوں کا سب سے بڑا خاندان ہے جس مں بروہی کو چھوڑ کر تمام پاکستانی زبانیں اور انگریزی، ہندی، فارسی، جرمن، فرانسیسی ، ہسپانوی وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے خیال تھا کہ اس لسانی خاندان کی خالق پہلی زبان بولنے والے ترک علاقے ، اناطولیہ میں رہتے تھے مگر اس امر کو اب بیشتر ماہرین تسلیم نہیں کرتے۔ زیریں وولگا کے قبائل چار پانچ ہزار سال پہلے ترکی، ایران اور ہندوستان آنا شروع ہوئے اور انھوں نے ہر جگہ نئی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی۔ ہندوستان میں انھیں ’’آریہ ‘‘کہا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل