Loading
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم سکندر کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا اس موقع پر اداکار اپنی فلم کے لیے کافی پُر امید نظر آئے۔ سلمان خان نے کہا کہ عید، دیوالی، سال نو اور دیگر تہواروں میں فلمیں کافی بزنس کرلیتی ہیں اور اس فلم میں مداحوں کے لیے بہت کچھ ہے۔ دبنگ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایکشن تھرلر فلم ہے، فلم اچھی ہو یا بری، باکس آفس پر 200 کروڑ تو عبور کرلے گی۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ہیروئن رشمیکا مندانا بھی فلم کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل