Loading
بھارت میں نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کے لیے عید کی نماز ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی سے روک دیا۔ میرٹھ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کسی بپلک مقام یا سڑک پرعید کی نماز ادا کی گئی تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق کوئی بھی شخص اگر سڑک پرعید کی نماز پڑھتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ مسلمان عید کی نماز صرف مساجد میں ادا کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں دیگر سخت قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ گزشتہ سال میرٹھ میں سڑک پر عید کی نماز پڑھنے والے 200 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے اور 80 افراد کو شناخت کرکے کارروائی کی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل