Wednesday, April 02, 2025
 

’’گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن‘‘، برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنرز کی عید پر مبارک باد

 



پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باددی ہے. سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس “پر اپنے پیغا م میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے تمام مسلمانوں کی عید کی مبارک باد دی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عید کا دن اپنی فیملی، پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کا دن ہے جیسا کہ ہم اس وقت ایک بہت ہی چیلنجنگ دور سے گزررہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عید کے یہ خوش کن لمحات مل کرگزاریں، سب کو عیدمبارک! اسی طرح پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے اپنے عیدالفطر کے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن! پاکستان میں اور آسٹریلیا میں عید منانے والے تمام لوگوں کو میٹھی عید مبارک ہو، ان میں 800,000 سے زیادہ آسٹریلوی مسلمان اور 120,000 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل