Loading
بھارت کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کو کار کے اندر 24 سالہ شہری نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جرمن سیاح کو 24 سالہ ملزم نے کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنایا، جس کی کار کرایے پر لی گئی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریپ کی دفعات عائد کردی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر دیکھنا چاہتی تھیں۔ پولیس کمشنر سدھیر بابو نے کہا کہ متاثرہ خاتون اور ایک آدمی اپنے دوست سے ملنے 4 جنوری کو جرمنی سے حیدرآباد پہنچے تھے، جنہوں نے ماضی میں ان کے ساتھ اٹلی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون اور جرمنی سے آیا ہوا اس کا دوست میرپت علاقے کی سیر کرنے گئے تھے اور وہ عید کی تقریبات دیکھنا چاہتے تھے اور اسی دوران ملزم کار میں 4 سے 5 بچوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور غیرملکیوں کو شہر کی سیر کروانے کی پیش کش کی اور وہ ان کے ساتھ گئے اور مختلف علاقوں کی سیر کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جب خاتون کا مرد دوست بچے راستے میں تصاویر بنانے کے لیے اتر گئے اور جب وہ تھوڑی دور گئے تھے لیکن ملزم کار مزید دور لے گیا تاکہ ان کو اچھی جگہ دکھائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر ملزم نے خاتون کو دھمکایا اور مبینہ طور پر کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنا کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ سدھیر بابو کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنے جرمن دوست کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد دونوں نےپولیس میں شکایت درج کرادی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے کار ایپ سروس سے کرائے پر لی ہوئی تھی اور بتایا تھا کہ وہ ان کے علاقے کے بچوں کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچوں اور غیرملکی سیاحوں کے ساتھ مختلف علاقوں کی سیر کی اور ایک پیٹرول پمپ میں گئے اور وہاں سے ایک رسید بھی حاصل کی، جو پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے مدد گار ثابت ہوئی۔ سدھیر بابو نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل