Loading
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں منگل (1 اپریل) کو ملائیشیا کی ریاستی توانائی فرم پیٹروناس کی گیس پائپ لائن میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ سیلنگور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ علاقے میں لوگ گھروں میں محصور ہیں اور انہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پیٹروناس نے ایک بیان میں کہا کہ پائپ لائن کو منتقع کردیا گیا، سیلنگور فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ آگ نے گھروں کو متاثر کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کی طرف سے لی گئی تصاویر اور سوشل میڈیا پر شیئر فوٹیج میں آسمان پر خوفناک آگ اور بڑے شعلوں کے ساتھ دھواں اٹھتا ہوا دیکھایا گیا۔ متعلقہ محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 500 میٹر لمبی پائپ لائن میں لیکج سے آگ لگی، متاثرہ پائپ لائن کے والو کو بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ رہائشی علاقے میں لگنے والی آگ کی شدت کا جائزہ لے رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل