Loading
فلم ریڈ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے فلم کا نام ’’Raid‘‘ نیا نہیں ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے بلا بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ ریڈ کی طرح اس فلم کے سیکوئل ریڈ ٹو میں بھی اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار نبھائیں گے لیکن اس بار شہر الگ، کرائم فائل الگ اور ریڈ بھی الگ ہے۔ فلم کے سیکوئل کو بھی اس بار راج کمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ رتیش دیشمکھ، وانی کپور اور راجدیپ کپور بھی نظر آئیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn) یاد رہے کہ "Raid" کی اصل کہانی 1980 کی دہائی میں ہونے والی ایک حقیقی انکم ٹیکس چھاپے پر مبنی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل