Saturday, March 29, 2025
 

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

 



معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا جس میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اس سے قبل بھی متنازع بیانات اور مواد کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل