Loading
قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر AI ایڈیٹ شدہ تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں بلی کو فلسطینی اسکارف (کیفیہ) اور حماس کے عسکری ونگ کے نشانات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی جانور کسی جنگ یا تنازع کا حصہ بنا ہو، مگر کرکل کا معاملہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توجہ حاصل کر چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل