Saturday, March 29, 2025
 

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

 



پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔  ہانیہ عامر کی چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ جلد ہی گلوکار کے ساتھ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس کی اداکارہ نے تصدیق بھی کی تھی۔         View this post on Instagram                       A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace) یہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ ہے جس میں ہانیہ عامر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ دلجیت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ہانیہ عامر اور دلجیت کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے اور وہ ان دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل