Saturday, March 29, 2025
 

پنجاب میں شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا  رکھنے والوں کو  30 دن میں جانوروں کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم

 



وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا  کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈیکلریشن مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو  30 دن میں ان کو ڈیکلئیر کرنے  کا حکم  دیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بڑی بلیوں کو  ڈیکلئر کرنے کا پپلک نوٹس جاری کر دیا جس کے تحت بڑی بلیوں کے مالکان کو سٹاک کی تفصیلات 30 دن کے اندر ڈیکلئیر کرنا لازم ہوں گی،  جانور کی عمر، رکھنا والی جگہ کی لوکیشن، نسل اور تعداد کی تفصیلات ڈکلئیر کرنا ہوں  گی۔ وائلڈ لائف پنجاب نے تفصیلات فراہم کرنے والے افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے "پاس ایپ" متعارف کروا دی،  تفصیلات کو 30 دن کے اندر اندر " پاس ایپ" پر ڈیکلئیر کرنا ہوگا، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی  " پاس ایپ" کو پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ 30 دن کے اندر  معلومات کی ڈیکلئیریشن نہ  کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم بڑی بلیوں کی ڈیکلئیریشن کرنے والوں کی مکمل رہنمائی کرے گی، بڑی بلیوں ( شیر، چیتا، تیندوا ، جگوار)  کو نجی ملکیت میں رکھنے اور ریگولیٹ کرنے کا باقاعدہ آغاز ڈیکلریشن پروسیس کے بعد ہوگا۔ ریگولیٹ کرنے سے پپلک سیفٹی، بڑی بلیوں کی ویلفئر اور ان کی غیر قانونی تجارت جیسے مسائل حل ہونگے، شیروں کو پپلک ڈسپلے کرنے  اور دیگر واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے کی، تاریخ میں بڑی بلیوں کو عالمی قوانین اور اسٹینڈرڈ کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا۔ بڑی بلیوں کو حکومت پنجاب نے نئی قانون سازی اور 1974 وائلڈ لائف ایکٹ میں ترامیم کے زریعے شیڈول ٹو میں شامل کیا تھا، جس کے تحت بڑی بلیوں کو رکھنے والے فرد کو اب محکمہ وائلڈ لائف پنجاب سے لائسنس  لینا لازمی ہو گا، بلا لائسنس بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج ہونگے، یہ جرم اب ناقابل ضمانت اور سزا سات سال اور بھاری جرمانہ ہے۔  ان کے شیر، چیتا، جگوار یا تیندوا کو ضبط کر لیا جائے گا، لائسنس کا اجراء صرف اس فرد کوہوگا جو بڑی بلیوں کو رکھنے سے متعلق مقرر کردہ شرائط اور ضروریات کو پورا کرے گا، محکمہ وائلڈ لائف  نے ان شرائط کو عالمی اسٹینڈرڈ کے مطابق مرتب کیا ہے، یہ شرائط پنجاب وائلد لائف کی ویپ سائٹ hppt://pwl. Gop. Pk پر  موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل