Loading
چین کے شہر ہانگ ژو کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ایک گھناؤنا واقعہ اس وقت سرخیوں میں ہے جب ایک دو سالہ بچے نے گاہگوں کیلئے مخصوص گلاس میں پیشاب کر دیا اور ماں نے بجائے اسے روکنے کی اس کی حمایت کی۔ ریسٹورنٹ میں موجود ایک اور گاہک جس کی تینگ نام سے ہوئی، نے ریسٹورنٹ میں پیش آئے اس واقعے کی اطلاع دی میڈیا کو دی۔ تینگ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بچہ اپنی ماں اور دو بوڑھے رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، اچانک کرسی سے کھڑا ہوا، اس نے اپنی پتلون نیچے کی اور شیشے میں پیشاب کر دیا۔ تینگ نے بتایا کہ جب بچے نے کہا کہ اسے پیشاب آرہا ہے تو خاندان کے ایک بزرگ نے کوڑے دان آگے کردیا لیکن بچے نے گلاس میں پیشاب کرنا شروع کردیا جس پر ماں نے کہا کہ اسے گلاس میں پیشاب کرنے دو۔ قریب موجود تینگ نے بتایا کہ اس سے بھی زیادہ مایوس کن بات یہ تھی کہ ریسٹورنٹ کا عملہ قریب ہونے کے باوجود اسے روکنے میں ناکام رہا۔ پیشاب سے بھرا گلاس میز پر پڑا رہا جس سے دوسرے کھانے والوں کے لیے ناقابل برداشت بدبو پیدا ہو رہی تھی۔ آخر کار تینگ اور اس کے دوستوں کو عملے کے ایک رکن سے اسے ہٹانے کے لیے کہنا پڑا۔ دوسری جانب بچے کی والدہ نے بعد میں معافی مانگی لیکن بچے کے فعل کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے، لیکن بچہ واقعی برداشت نہیں کر سکتا تھا، لہٰذا اس نے گلاس میں پیشاب کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل