Loading
گوجر خان میں معمولی لڑائی جھگڑے پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجر خان کے نواحی قصبہ چیچی گجراں میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت شاہ زیب اور احتشام کے ناموں سے ہوئی، دونوں آپس میں کزن ہیں، بظاہر واقعہ معمولی لڑائی جھگڑے کے سبب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سرکل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور شواہد جمع کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل