Loading
کوتاہ قد، کم رنگت اور عام سی شکل و صورت والے اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مردانہ وجاہت والے ہیرو کے تاثر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔ نواز الدین صدیقی نے اس تاثر کو اپنی مسلسل محنت اور جاندار اداکاری سے اس طرح تبدیل کیا کہ ہیرو جیسا نہ دکھائی دینے کے باوجود وہ اب ہر فلم کی ضرورت بن گئے ہیں۔ نواز الدین صدیقی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے سائنس کے مضمون سے دلچسپی تھی اور اچھا خاصا ایک کیمیکل فیکٹری میں ملازمت بھی کر رہا تھا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ پھر یوں ہوا کہ کسی نے مجھے تھیٹر دکھایا اور مجھے لگا کہ یہ انڈسٹری میرے لیے ہے اور اب تک میں جو کر رہا تھا وہ میری منزل مقصود نہیں ہے۔ نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں اُسی دن فیصلہ کرلیا کہ اداکاری کرنی ہے جس کے بعد سب سے پہلے نوکری سے استعفیٰ دیا۔ اداکار کے بقول ملازمت چھوڑنے کے فوری بعد میں نے تھیٹر جوائن کرلیا۔ یہ ایک گجراتی تھیٹر تھا جہاں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیا کرتا تھا۔ نواز الدین نے بتایا کہ مجھے ہندی تھیٹر میں جانے کا مشورہ دیا گیا جو مجھے مناسب لگا اور میں نے لکھنؤ اور دہلی کے ڈرامہ اسکول میں تربیت بھی لی۔ اداکار نواز الدین نے کہا کہ اس کے بعد مجھے فلموں میں چھوٹے کردار ملنا شروع ہوگئے اور آہستہ آہستہ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل